ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ریلوے ٹریک کراس کرتے وقت دو خواتین ہلاک

منگلورو: ریلوے ٹریک کراس کرتے وقت دو خواتین ہلاک

Sat, 21 Aug 2021 13:03:14    S.O. News Service

منگلورو ،21؍ اگست (ایس او نیوز) شہر کے مہاکالی پڈپو علاقے میں آج صبح دو عورتیں اس وقت ہلاک ہوگئیں جب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ یہ خواتین بیڑی باندھنے کا کام کرتی تھیں اور بندھی ہوئی بیڑیاں برانچ  میں جمع کرنے کے لئے جارہی تھیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور جانچ شروع کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے وینلاک ہاسپٹل بھیج دیا ۔


Share: